اندراج کی تاریخ  9/30/2020
کل مشاہدات  102
تکفیری گروہ داعش نے اپنی طاقت کو مستحکم کرنے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کا استعمال کیا ہے ، خاص طور پر خلافت کی واپسی اور دوسرے مرحلے میں مہدومت سے مربوط نعرے۔[ 4] وہ اپنے معاشرتی امور اور نعرے بازی کا اہتمام اس طرح سے کرتے ہیں کہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور صحابہ سے آخر ازمانے کےمتعلق منقول روایات کے مطابق ہو تاکہ وہ اپنے لئےضروری شرعی جواز حاصل کرسکیں اور اور اپنے قتل اور لوٹ مار کی توجیہ کرسکیں۔ یہ گروپ ان روایات کو براہ راست یا بالواسطہ طور پر سیٹلائٹ چینلز، ویب سائٹس اور میگزینس جو وہ خود منتشر کرتے ہیں، اپنے اقدامات پر لاگو کرتا ہے۔ یہاں پر کچه ابحاث کی طرف اشارہ کیا جائے گا جو انہوں نے مہدویت کے بارے میں بیان کی ہیں۔

اللجنة الشرعیة لتنظیم القاعدة » میں القاعدہ کی شرعی انجمن (Mesopotamia) بلاد الرافدین

جو کہ داعش کا بنیادی مرکزہے، نے اپنے اعتقادنامہ کی ایک شق میں یہ « فی بلاد الرافدین

بیان کیا ہے: قیامت کی نشانیاں جو پیامبر صلی الله علیه وآله وسلم کی طرف سے ہم تک

پہنچی ہیں ہم ان پر اعتقاد رکهتے ہیں،اور یہ کہ حضرت آدم علیہ السلام کی خلقت سے لے

کر قیامت تک سب سے بڑا فتنہ،فتنہ دجال ہے؛ اور اسی طرح ہم عیسیٰ علیہ السلام کے

[ آنے اور انصاف کی بحالی اور خلافت کی واپسی پر بهی یقین رکهتے ہیں۔ [ 5

اس سلسلے میں داعش نے جهیمان بن سیف العتیبی کی کتاب "الفتن و اخبار المهدی و

[ نزول عیسی و اشراط الساعه" کا حوالہ دیا ہے اور اسے قبول کیا ہے۔.[ 6

2۔ 1 ۔دابق کے نام سے رسالہ

رمضان المبارک 1435 ھ ۔ق۔ میں ۔ خلافت اسلامی کے اعلان کے بعد ،داعش نے ایک

الیکٹرانک میگزین شائع کرنا شروع کیا جس کے ابهی تک(جمادی الاولی 1436 ) چه شمارے

شائع ہوچکے ہیں۔ دابق کے نام سے شائع ہونے والے اس رسالے میں مختلف امور پر داعش

کے مؤقف کا احاطہ کیا جاتا ہے۔ اس رسالے کا ایک اہم مسئلہ ان احادیث کے حوالہ جات ہیں

جو " فتن و اشراط الساعه " کے بارے میں لکهے گئے ہیں۔ ان احادیث کے علاوہ رسالہ کا نام

بهی نبی اکرم صلی الله علیه و آله و سلم سے منسوب ایک حدیث کی یاد تازہ کرتا ہے۔

لاَ تَقُومُ » : اس حدیث میں ہے: عَنْ أَبِی ھُرَیرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صلی الله علیه وسلم- قَالَ

السَّاعَةُ حَتَّی ینْزِلَ الرُّومُ بِالأَعْمَاقِ أَوْ بِدَابِقَ فَیخْرُجُ إِلَیهِمْ جَیشٌ مِنَ الْمَدِینَةِ مِنْ خِیارِ أَھْلِ الأَرْضِ

یوْمَئِذٍ؛[ 7] قیامت قائم نہیں ہوگی جب تک رومی اعماق یا دابق پر حملے نہیں کریں گے۔ پهر

مدینہ کی ایک فوج ، جس میں زمین کے بہترین لوگ شامل ہونگے، رومیوں کے خلاف اٹهیں

گے۔دابق ترکی کی سرحد سے 5 کلومیٹر دور شمالی حلب کا ایک قصبہ ہے۔یہ شہر اعزاز

ریجن کے مضافات میں ہے۔ اور اس کے صحرا میں ،عثمانی فوج سلطان سلیم کی قیادت

میں اورقنصو ہ الغوری کی قیادت میں ممالیک کی فوج کے درمیان 1516 میلادی کو ایک بہت

بڑ ی جنگ ہوئی۔اس جنگ میں عثمانی کامیاب ہوگئے اور یہ کامیابی عرب علاقوں میں داخل

ہونے اور ایک بہت بڑی عثمانی سلطنت کے معرض وجود میں آنے کا سبب بنی۔[ 8] لیکن

داعش و مهدویت صفحہ: 2

"الاعماق" ، جو حدیث میں مذکور ہے ، سے مراد ترکی کے انطاکیہ کا ایک خطہ ہے جو دابق

کے قریب ہے۔ اس میں ایک مشہور اور بڑی بندرگاہ ہے۔

یہ کہا جاسکتا ہے کہ داعش اپنے رسالے کا رسمی نام دابق رکه کر یہ کوشش کررہی ہے کہ

وہ مسلمان لشکر جو رومیوں کے خلاف دابق میں جنگ لڑے گا ، وہ ہم ہیں ۔اس رسالے میں

مسلمانوں اور رومیوں کے درمیان جنگ کا رسالے کے مختلف شماروں میں بار بار ذکر کرنا ،

[ اس ادعا کو مذید مضبوط کرتا ہے.[ 9

3۔ 1 ۔داعشی خلیفہ کے القاب کا راز

ابوبکر البغدادی » داعش اپنے رسالوں،[ 10 ] سائٹوں [ 11 ]اور اپنی باتوں [ 12 ]میں اپنے خلیفہ کو

کے نام سے یاد کرتی ہے۔بعض موارد میں اس کے ساته لفظ « القرشی الحسینی

کا بهی اضافہ کرتی ہے[ 13 ]۔ ان القاب میں سے ہر ایک منابع اسلامی میں ایک « الهاشمی »

خاص معنی رکهتا ہے۔ اس کا اصل نام ابراھیم عواد ابراھیم علی بدری سامرایی، اور لقب

،« القرشی » ،« ابوبکر » ابودعاء ہے۔لیکن کہا جاسکتا ہے کہ انہوں نے اس کو یہ القاب

ایک خاص مقصد کے تحت دئے ہیں اور یہاں پر ہم ان کی طرف « الحسینی » و ،« الهاشمی »

اشارہ کرتے ہیں:

ابوبکر:یہ نام اس کو اس لیئے دیا ہے تاکہ یہ خلافت خلفاء کی یاد دلائے،لہذا کہا گیا کہ ان کے

عقیدے کے مطابق آخر زمانے میں خلافت خلفاء کی روش زندہ ہوگی۔ اس نام کے ذریعے وہ

چاہتے ہیں کہ آخر زمانے میں اپنے خلیفے کو خلافت اسلامی کو زندہ کرنے والے کے طور پر

متعارف کروایں۔

القریشی: شیعوں کے نزدیک ضروری ہے کہ امام اور خلیفہ قریش سے ہو اور ہاشمی ہو،

اِنَّ الْأَئِمَّةَ مِنْ قُرَیشٍ غُرِسُوا فِی ھَذَا الْبَطْنِ » جیسا کہ امام علی علیہ السلام سے نقل ہوا ہے

14 ] آئمہ قریش سے ہیں اور ان ]؛« مِنْ ھَاشِمٍ لَا تَصْلُحُ عَلَی سِوَاھُمْ وَ لَا تَصْلُحُ الْوُلَاةُ مِنْ غَیرِھِم

کی جڑ بنی ہاشم سے ہے،بنی ہاشم کے علاوہ کوئی اور امامت کی صلاحیت نہیں رکهتا۔اہل

سنت کے منابع میں بہت ساری ایسی روایات موجود ہیں جو کہ قیامت تک خلیفہ کے

قریشی ہونے کو ضروری سمجهتی ہیں،بعض روایات جو کہ مسند احمد میں نقل ہوئی ہیں :

15 ] یعنی آئمہ قریشی ہیں؛ اور حدیث صحیح مسلم ہے کہ پیامبر خدا ]؛« الأئمة من قریش »

لاَ یزَالُ ھَذَا الأَمْرُ فِی قُرَیشٍ مَا بَقِی مِنَ النَّاسِ » : صلی الله علیه و آله و سلم نے فرمایا

16 ]جب تک دو لوگ زندہ ہیں خلافت ہمیشہ قریش میں ہی ہوگی۔ نووی اس حدیث کی ]؛« اثْنَانِ

ھذا الحدیث وأشباھه دلیل ظاھر علی أن » : شرح میں اجماع کا ادعا کرتا ہے اور کہتا ہے

الخلافة مختصة بقریش، لا یجوز عقدھا لأحد غیرھم، وعلی ھذا انعقد الاجماع فی زمن الصحابة

17 ] یہ حدیث اور اس طرح کی دوسری احادیث صاف دلالت کرتی ہیں کہ ]؛« فکذلک من بعدھم

خلافت قریش کے ساته مختص ہے؛غیر قریش میں اس کو قرار دینا جائز نہیں ؛ اس بات پر

صحابہ کے زمانے میں اور ان کے بعد اجماع اور اتفاق نظر ہے۔

اگرچہ بعض لوگوں نے اس کو ضروری نہیں سمجها ہے لیکن اہل سنت کے مشہور کی نظر

میں قریشی ہونا لازم ے۔پس داعشی خلیفہ کےلئے قریشی لقب کی ایک تاریخ ہے اور

ممکن ہے یہ خلافت کو قانونی جواز فراہم کرنے کےلئے اور ان روایات سے اس کی تطبیق

کےلیے ہو۔

الحسینی: شیعہ اور اہل سنت کی روایات میں ذکر ہے کہ ایک شخص آخر زمانے میں ظہور

کرے گا اور زمین کو عدل سے بهر دے گا اور وہ امام حسین علیہ السلام کی نسل سے

ہوگا۔یہ بات شیعوں میں متواتر اور متفق علیہ ہے،

جیسے پیامبر خدا صلی الله علیه و آله و سلم سے حضرت علی ع کی حدیث ہے، فرمایا:

داعش و مهدویت صفحہ: 3

[ لَاتَذْھَبُ الدُّنْیا حَتَّی یقُومَ رَجُلٌ مِنْ وُلْدِ الْحُسَینِ یمْلَؤُھَا عَدْلًا کمَا مُلِئَتْ ظُلْماً وَ جَوْراً .[ 18 »

قیامت برپا نہیں ہوگی یہاں تک کہ امام حسین علیہ السلام کے فرزندوں میں سے ایک مرد

قیام کرے گا اور زمین کو عدل و انصاف سے بهر دے گا جس طرح سے وہ ظلم و ستم سے

بهری ہوگی۔اہل سنت میں بعض کا اعتقاد ہے کہ امام مہدی علیہ السلام امام حسن علیہ

السلام کی نسل میں سے ہونگے، لیکن ان کے منابع میں کچه ایسی روایات موجود ہیں جو

دلالت کرتی ہیں کہ حضرت امام مہدی علیہ السلام حضرت امام حسین علیہ السلام کی

یخْرُجُ رَجُلٌ مِنْ وَلَدِ الْحُسَینِ مِنْ قِبَلِ » : نسل سے ہیں۔ جیسے حدیث عبدالله بن عمرو

19 ] یعنی امام حسین علیہ السلام ]؛« الْمَشْرِقِ، وَلَوِ اسْتَقْبَلَتْهُ الْجِبَالُ لَهَدَمَهَا وَاتَّخَذَ فِیهَا طُرُقًا

کے فرزندوں میں سے ایک مرد مشرق سے ظہور کرے گا اور اگر پہاڑ بهی ان کے سامنے

کهڑے ہوتے ہیں تو ان کو وہ برباد کردے گا اور راستہ ہموار کرے گا۔

اسی طرح پیامبر خدا ص کی حدیث ہے : اگر دنیا کی عمر کا ایک سے زیادہ دن نہ بچا ہو،

خدا اس دن کو اتنا لمبا کر دے گا کہ میرے فرزندوں میں سے ایک مرد جو میرا ہمنام ہوگا ،آئے

گا ، سلمان کهڑا ہوا اور پوچها: یا رسول اللہ آپ کے فرزندوں میں سے کس کی نسل سے

ہوگا؟ فرمایا: میرے اس فرزند سے؛ اور اپنے ہاته سے حسین علیہ السلام کی طرف اشارہ کیا

[20].

ان روایات پر توجہ کرنے سے یہ بات سمجه آتی ہے کہ ممکن ہے داعشیوں نے اپنے خلیفے کو

حسینی لقب اس لیئے دیا ہو تاکہ وہ مذکورہ روایات سے اس کی تطبیق کرسکیں اور ممکن

ہے لوگ یہ سمجهیں کہ یہ وہی مہدی ہے اور اس کی مدد کی زیادہ خواہش کریں۔

4۔ 1۔ داعش کا جهنڈا

لا اله الا الله » داعش کے جهنڈے کا رنگ کالا ہے جس کے اوپر سفید رنگ سے لکها ہوا ہے

اس پرچم کو اس طرح سے ڈیزائن کرنا بهی داعشی تفکر کے دو بنیادی .« محمد رسول الله

رکن یعنی خلافت اور مہدویت سے ہماہنگ ہے۔[ 21 ] چونکہ:

الف:پیامبر اسلام صلی الله علیه و آله و سلم کی حکومت کے جهنڈے کا رنگ کالا تها، جس

عن عبد الله بن عباس أنه قال کانت رایة النبی، صلی الله علیه » : طرح سے روایات میں ذکر ہے

22 ] یعنی عبد الله بن عباس کہتا ہے کہ نبی کا پرچم سیاہ تها ]؛« وسلم، سوداء، ولواؤه أبیض

[ اور اس کا لواء سفید.[ 23

پرچم کے اس ڈیزائن کے ساته وہ چاہتے ہیں کہ حدیث کے مطابق خود کو پیامبر صلی الله

علیه و آله و سلم کے جانشین اور اس کی راہ و روش کو جاری رکهنے والوں کے طور پر

متعارف کروادیں؛ (کانت الخلافة علی منهاج النبوة.[ 24 ] (جیسا کہ انہوں نے مختلف سائٹس پر

ان احادیث کا حوالہ دے کر ان روایات میں کچه اضافہ کیا ہے ، انهوں نے کہا ہے کہ: "رسول

اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا جهنڈا اس کے دور میں کالا تها جس پر" لا الہ الا اللہ لکها

گیا تها اور اس وقت اسلامی خلافت کا پرچم وہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا پرچم اور

[ اس کی راہ روش کا تسلسل ہے۔" [ 25

کے نام ؛« رایات السود » ب: بعض حدیث کے منابع میں کچه ایسی روایات ہیں جو کہ روایات

سے مشہور ہیں یعنی کالے جهنڈے۔ان روایات میں ظہور کے بعد کالے جهنڈوں کے اٹهائے

جانے والی خبر کے بعد مسلمانوں کو وصیت کی گئی ہے کہ وہ جلدی سے ایسے افراد کی

مدد کو نکلیں جنہوں نے یہ جهنڈے اٹهاِئے ہوئے ہیں کیونکہ منجی انہی لوگوں کی مدد سے

جہان کو عدل سے بهر دیں گئے۔عبداللہ بن مسعود پیامبر صلی الله علیه و آله و سلم کی

ایک حدیث نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا:ہم وہ خاندان ہیں کہ جن کےلئے خدا نے آخرت کا

انتخاب کیا ہے نہ دنیا کا ، میرا خاندان میرے بعد جلاوطنی،دباو اور دربدری کا سامنا کرے

داعش و مهدویت صفحہ: 4

گایہاں تک کہ مشرق کی طرف سے کالے پرچم اٹهائے جایں گے،وہ حق مانگیں گے لیکن

انہیں حق نہیں دیا جائے گا ، وہ حق کےلئے لڑیں گے اور اس میں کامیاب ہوجایں گے۔ تم اور

تمہاری نسلوں میں سے جو بهی ان پرچموں کو دیکهے گا ، اسے چاہئے کہ وہ میرے

خاندان کے امام کی نصرت کےلئے نکلے چاہے کچه بهی ہو چونکہ یہ ہدایت کے پرچم ہیں

اور وہ اپنے پرچم میرے خاندان کے ایک ایسے مرد کے حوالہ[ 26 ] کریں گے جو کہ میرا ہمنام

ہوگا اور جو زمین کو عدل و انصاف سے بهر دے گا۔

یہ روایت اور اس طرح کی اور روایات اسی مطلب کے ساته شیعہ منابع میں بهی ذکر

ہیں.[ 27 ] کہا جاسکتا ہے: اس قسم کے جهنڈوں کو ڈیزائن کرنے کے ساته انہوں نے یہ چاہا

ہے کہ وہ اپنے آپ کو رسول خدا صلی الله علیه و آله و سلم اور خلافت اسلامی سے منسوب

کرنے کے علاوہ خود کو امام مہدی علیہ السلام کے ظہور کےلئے زمینہ فراہم کرنے والوں کے

طور پر پیش کریں۔

5۔ 1۔خلافت داعشی کا منصوبہ، خلافت اسلامی کا تسلسل

داعش نے اپنے پروگرام میں ،مہدویت کو خلافت سے ملا دیا ہے،مہدوت سے مربوط روایات

کے ساته خلا فتِ خلفاء کی بحالی اور واپسی کی بات کی ہے۔اپنی کتا بوں میں وہ دو

پر زیادہ زور دیتے ہیں ،وہ بعض روایات جوکہ منابع اہل سنت « خلافت و اشراط الساعه » مطالب

میں آخر زمانے میں خلافت کی بحالی کے متعلق ہیں، ان سے استدلال کرکے اپنے آپ کو

خلافت کو زندہ کرنے والوں کے طور پر متعارف کرواتے ہیں۔یہ روایت مسند احمد میں اس طرح

سے نقل ہے۔

نعمان بن بشیر کہتے ہیں کہ ہم رسول خدا کے ساته مسجد میں بیٹهے تهے۔ ابو ثعلبہ

خشنی آئے اور بشیر بن سعد سے کہا ، کیا آپ کو امراء کے بارے میں نبی کریم کی حدیث

یاد ہے؟حذیفہ نے کہا میں نے حفظ کی ہے اور کہا رسول خدا نے فرمایا:" نبوت تمہارے درمیان

ہے، جب تک خدا چاہے،اور جب چاہے تو وہ اٹها لیتا ہے،اس کے بعد خلافت ہے جوکہ نبوت کی

راہ و روش پر ہے، جب تک خدا چاہے اور وہ جب چاہے اٹها لیتا ہے، اس کے بعد سخت حکومت

ہے، جب تک خدا چاہے، اور وہ جب چاہے اسے اٹها تا ہے، اس کے بعد جبری حکومت ہے،

جب تک خدا چاہے، اور جب وہ چاہتا ہے اسے اٹها تا ہےاس کے بعد خلافت پیامبر کے طریقے

پر ہے،پس خاموش ہوگئے۔داعش نے اپنی مختلف ویب سائٹس پر اس حدیث کا حوالہ دے کر

[ اپنی حکومت کو آخر زمانے کی خلافت کے طور پر متعارف کروایا ہے۔[ 29

6۔ 1۔ جنگ موعود کے فاتحین

داعشی اعتقاد رکهتے ہیں کہ آخر زمانے میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان ایک جنگ

ہوگی۔وہ اپنی فوجی طاقت کو مضبوط کرکے اس جنگ کے فاتح بننا چاہتے ہیں اور خلافت

اسلامی کے منصوبے کے ساته،اپنے آپ کو اسلام کی نشانی کے طور پر متعارف کروارہے ہیں

جو کہ اس جنگ میں کامیاب ہونگے۔انہوں نے اپنے اس اعتقاد کےلئے کچه احادیث کا حوالہ

دیا ہے جو کہ اسلامی منابع میں موجود ہیں، ان میں سے بعض:

1۔ 1۔ پیامبر خدا نے قیامت کی نشانیوں میں سے 6 نشانیاں گننے کے بعد فرمایا :پهر

تمہارے اور اصفر(روم) کے بچوں کے درمیان ایک معاہدہ ہوگا جس کی وہ خلاف ورزی کریں گے

اور 80 جهنڈوں کے ساته تمہارے اوپر لشکر کشی کریں گےاور ہر پرچم تلے 12000 ہزار

سپاہی ہونگے۔

2۔ 2۔ خالد بن معدان نے رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم سے نقل کیا ہے: آپ رومیوں

سے صلح کریں گے اور وہ پیچهے سے تم پرحملہ کریں گے ، پس آپ ہتهیار ڈال دیں گے اور

لوٹ مار کریں گے۔ پهر آپ "مرج ذی تلول "میں قیام کریں گے۔ آپ مسلمان رومیوں کے ساته

داعش و مهدویت صفحہ: 5

پرامن صلح کریں گے۔ آپ اور وہ دشمن کے خلاف متحد ہوکر اس کے ساته لڑیں گے۔ آپ آخر کار

جیت جائیں گے۔ آپ کو بہت سارا مال غنیمت مل جائے گا۔ اس کے بعد آپ گهر کو روانہ

ہوجائیں گے۔یہاں تک کہ آپ " مرج ذی تلول" پہنچیں گے[ 31 ]، وہاں پر توقف کریں گے۔ایک

نصرانی صلیب اٹهائے گا اور کہے گا صلیب غالب آچکی ہے۔ مسلمانوں میں سے ایک غصے

میں آئے گا ۔صلیب توڑ دے گا۔مسلمانوں اور رومیوں کے درمیان جنگ ہوگی اور خدا مسلمانوں

کے ایک گروہ کو شہادت سے نوازے گا۔ اس وقت روم آپ کو فریب دے گا ، 80 جهنڈوں کے

[ نیچے اور ہر جهنڈے کے نیچے 12000 سپاہی آپ کی طرف حرکت کریں گے۔[ 32

میگزین دابق کے چوتهے شمارے کے صفحہ نمبر 56 میں اس حدیث کا حوالہ دیا گیا ہےان

احادیث میں مذکور پیش گوئیاں پوری ہونے کو ہیں ۔ وہ نام نہاد مغربی اینٹی داعش اتحاد کو

جو کہ پهیل رہا ہے ان پیشگوئیوں کے تحقق کےلئے مقدمہ سمجهتے ہیں ۔ ان احادیث کے

مطابق ، رومی 80 جهنڈوں کے نیچے جمع ہونگے اور ہر پرچم کے تلے 12 ہزار سپاہی جمع

ہوں گے ، اس طرح سے "مسلمانوں" کے خلاف لڑنے والی فوج کی تعداد 960 ہزار افراد کے

قریب پہنچ جائے گی۔

نیز ، رسالہ دابق کے شمارہ نمبر 2 کے آخری صفحے میں فتوحات پر زور دینے اور اپنے

علاقے کو وسعت دینے پر زور دینے کے بعد ، ان فتوحات کی تصدیق اور جواز کے لئےحضرت

تَغْزُونَ جَزِیرَةَ الْعَرَبِ فَیفْتَحُهَا اللَّهُ » : محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حدیث لائی گئی ہے

33 ] اس ]؛« ثُمَّ فَارِسَ فَیفْتَحُهَا اللَّهُ ثُمَّ تَغْزُونَ الرُّومَ فَیفْتَحُهَا اللَّهُ ثُمَّ تَغْزُونَ الدَّجَّالَ فَیفْتَحُهُ اللَّهُ

روایت میں بهی کہ جسے یہ اپنے اوپر تطبیق کرتے ہیں اپنے آپ کو آخر زمانے کی جنگوں کا

فاتح سمجهتے ہیں۔

7۔ 1۔ جہان پر حکومت کی آرزو

دابق میگزین کا شمارہ 5 اسلامی خلافت کی توسیع کے بارے میں ہے ، اس شمارےکے

پیش لفظ (ص 3.) میں صحیح مسلم سے ایک حدیث نقل کی گئی ہے۔رسول خدا نے فرمایا :

خدا نے میرے لئے زمین کو اکٹها کیا ، اور میں نے اس کے مشرق اور مغرب کو دیکها۔ اور

میری قوم مشرق سے مغرب تک کی سرزمین پر حکومت کرے گی - جسے میں نے دیکها تها۔

34 ] اپنی فتوحات کے چکر میں اس روایت کو نقل کرنے کا مقصد اس مطلب کے پڑھنے ]"

والے کو یہ بتانا ہے کہ وہ مشرق اور مغرب پر حکومت کریں گے۔ اسی طرح ، خلافت کی

توسیع سے متعلق ابحاث کو بیان کرنے کے بعد اور اسی شمارے میں اپنی فتوحات کا ذکر

کرنے کے بعد ، آخری صفحہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ایک حدیث کا

حوالہ دیا ہے جو کہ سنن ابی داود میں ذکر ہوئی ہے۔ عَنِ النَّبِی صَلَّی اللهُ عَلَیهِ وَسَلَّمَ قَالَ:

لَوْ لَمْ یبْقَ مِنَ الدُّنْیا إِلَّا یوْم لَطَوَّلَ اللَّهُ ذَلِک الْیوْمَ حَتَّی یبْعَثَ فِیهِ رَجُلًا مِنِّی - أَوْ مِنْ أَھْلِ بَیتِی - »

یوَاطِئُ اسْمُهُ اسْمِی، وَاسْمُ أَبِیهِ اسْمُ أَبِی یمْلَأُ الْأَرْضَ قِسْطًا، وَعَدْلًا کمَا مُلِئَتْ ظُلْمًا

وَجَوْرًا.[ 35 ]اس حدیث میں ، داعشی خلافت کی توسیع کے متعلق اگلی ابحاث میں ، اس بات

کا اشارہ مل سکتا ہے کہ یہ گروہ نجات دہندہ کے ظہور کے لئے زمینہ فراہم کررہا ہے۔

نتیجه

گروہ داعش کے پروپیگنڈے ، سلوک اور احادیث فتن و اشراط الساعہ سے ان کے استدلال

کے طریقے کو مد نظر رکه کر، اس نتیجے تک رسائی ممکن ہے کہ وہ اپنے آپ کو ظہور منجی

کےلئے زمینہ فراہم کرنے والوں کے طور پر متعارف کرواتے ہیں۔آخر زمانے سے مربوط اخبار کو

اپنے مفاد کے لئے تاویل کرتے ہیں ۔ لہذا ، یہ ضروری ہے کہ مسلمان غیر اسلامی تکفیری

گروہوں پر اسلامی روایات کا اطلاق کرنے کے خطرے سے آگاہ ہوں اور ان روایات پر عمل کر کے

ان گروہوں سے ملحق نہ ہوں۔

داعش و مهدویت صفحہ: 6

حوالہ جات

۱. نهج البلاغه، تعلیقه: صبحی صالح. . 1

  1. . ۲. ابراھیم نژاد، محمد، داعش، قم: دارالاعلام لمدرسة اھل البیت (ع)، 1393

۳. ابن بابویه، محمد بن علی، عیون أخبار الرضا علیه السلام، تهران: نشر جهان، چاپ اول،

.1378

3.

۴. . ابن حنبل، أبو عبد الله أحمد بن محمد، مسند أحمد، تحقیق: شعیب الأرنؤوط، عادل

. مرشد، وآخرون، بی جا: مؤسسة الرسالة، الطبعة الأولی، 1421

4.

  1. . ۵. . البخاری، محمد بن اسماعیل، صحیح البخاری، بیروت: دار الفکر، 1401

۶. الترمذی، محمد بن عیسی، سنن الترمذی، تحقیق: عبد الرحمان محمد عثمان، بیروت:

. دار الفکر، 1403

6.

۷. . الحاکم النیشابوری، ابو عبد الله، المستدرک علی الصحیحین، تحقیق: مصطفی عبد

. القادر عطا، بیروت: دار الکتب العلمیة، الطبعة الأولی، 1411

7.

8.. ۸. حسنی، سید بن طاووس، الملاحم والفتن، قم: نشر صاحب الأمر، الطبعة الاولی، 1416

۹. السِّجِسْتانی، أبو داوود سلیمان بن الأشعث، سنن أبی داوود، المحقق: محمد محیی

الدین عبد الحمید، صیدا- بیروت: المکتبة العصریة، بی تا.

9.

  1. . ۱۰ . الطبری، احمد بن عبد الله، ذخایر العقبی، القاھره: مکتبة القدسی، 1356
  2. . ۱۱ . . طریحی، فخر الدین، مجمع البحرین، تهران: مرتضوی، چاپ سوم، 1416

۱۲ . عتیبی، جهیمان بن سیف، الفتن وأخبار المهدی ونزول عیسی علیه السلام وأشراط

الساعة، بی جا: بی تا.

12.

۱۳ . کرْد عَلی، محمد بن عبد الرزاق بن محمَّد، خطط الشام، دمشق: مکتبة النوری، الطبعة

.1983/ الثالثة، 1403

13.

۱۴ . . مجازی، اکرم، مشهد النشاقات والتخالفات والمرجعیات الایدیولوجیه للجماعات

. الجهادیه، بی جا، 2007

14.

  1. .5- ۱۵ . مجله الکترونیکی دابق، شماره 1

۱۶ . المروزی، أبو عبد الله نعیم بن حماد، کتاب الفتن، تحقیق: سمیر أمین الزھیری،

. القاھرة: مکتبة التوحید، الطبعة الأولی، 1412

16.

۱۷ . النووی، أبو زکریا محیی الدین یحیی بن شرف، المنهاج شرح صحیح مسلم بن الحجاج،

. بیروت: دار إحیاء التراث العربی، الطبعة الثانیة، 1392

17.

۱۸ . النیشابوری، مسلم بن حجاج، صحیح مسلم، بیروت: دار الجیل، بی تا. . 18

  1. alsunnah.info . .۱۹
  2. betrol.blogspot.com . .۲۰
  3. mnbr.info . .۲۱
  4. tawhed.ws . .۲۲__

 

نام
نام خانوادگی
ایمیل ایڈریس
ٹیکسٹ