اندراج کی تاریخ  12/13/2020
کل مشاہدات  68

اطلاعات کے مطابق، حال ہی میں سیکڑوں ایسے فوجی جو یمن کے مفرور صدر منصور سے وابستہ تھے، ایک بار پھر اپنے وطن کی آغوش میں لوٹ آئے ہیں۔

 
حوالہ :  sahartv

منصورہادی سے علیحدگی اختیارکر کے صنعا واپس لوٹ آنے کی خبر ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے کہ جارح اتحادی افواج سے وابستہ دسیوں اعلی فوجی کمانڈر، سیاسیتدانوں، قبائلی اور پارٹی رہنماؤں نے سعودی اتحاد سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ لوگ یمن کی قومی آشتی کی حکومت سے ملحق ہونے کا ارادہ رکھتے ہيں۔

عرب میڈيا کے مطابق سعودی اتحاد سے علیحدگی اختیار کرنے کا اقدام کوئی نیا نہیں ہے۔ یمن کی وزارت دفاع اس سے قبل بھی 300 سے زیادہ افراد کی وطن واپسی کی خبر جاری کر چکی ہے، جن میں چند جنرل، بریگيڈیر بھی شامل ہیں۔

بتایا جاتا ہے یمن کی عوامی حکومت نے وطن واپس آنے والے سیاستدانوں اور سرکاری اہلکاروں کے لئے عام معافی کا اعلان کر رکھا ہے اور ایسے تمام افراد کا خیرمقدم کرنے کے لئے تیار ہے۔

نام
نام خانوادگی
ایمیل ایڈریس
ٹیکسٹ