اندراج کی تاریخ  12/3/2020
کل مشاہدات  202
حوالہ :  dailyhunt

از ۔ محمد شاہد ناصری الحنفی
مکرم الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ بن آل محمد مفتئ اعظم مملکت سعودی عرب وسرکاری علماء کونسل کے عام علماء کرام
اللہ تعالی آپ حضرات کے سینوں سے مملکت سعودیہ کے شاہ ابن شاہ کے خوف کو دور فرمائے اورحقیقی نور سنت وشریعت سے آپ کہ سینوں کو معمور فرمائے آمین
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
عرض ہے کہ بلاتکلف میں اردوزبان میں بالقصد آپ حضرات کی خدمت میں خط اس لئے لکھ رہاہوں کہ آپ تک یہ خط عربی زبان میں کرکے پہونچا دیا جاتا ہے
شیخ عبدالعزیز مفتئ اعظم صاحب ۔
آپ کو کس طرح مخاطب کروں اورآپ کو کس نام سے معنون کروں آپ کو کیا کہوں کہ جس طرح آپ ظاہری بینائی سے محروم ہیں اسی طرح باطنی بینائی سے محروم ہیں ۔ آپ کو مسلمانوں کا مجرم اعظم کہیں یا اسلام کی شکل وصورت کو بگاڑنے والا ایک مجرم اورشقی القلب شخص کہیں ۔ آپ عمر کی جس منزل میں چل رہے ہیں اس میں عموما ایسے سن رسیدہ لوگوں پر شیاطین کی وحی نازل ہواکرتی ہے شیاطین ان کے دماغ اورقلب پر الہام کرتا رہتاہے جس کی وجہ سے اس کی فہم صحیحہ اور قوت سلیمہ مسخ ہوجاتی ہے اورقلب پر غفلت کا غلاف پڑجاتا ہے ۔ابھی چندروز قبل آپ نے یہ کیا فتوی دیا کہ اخوان المسلمون کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ۔؟
یہ کیاگل کھلارہے شیخ اعمی صاحب ؟کیوں اخوانی مجاہدین اسلام کی ماں بہن بیٹیوں اور ان کے باپ بھائی شوہر کو رابعہ عدویہ مصر کے میدان میں زندہ جلاکر گولیوں سے بھنواکر قرآن پاک کی تلاوت اورقیام صلوات اور رکوع وسجود کی حالت میں خاک وخون پر تڑپتا ہوا دیکھ کر آپ لوگوں کا کلیجہ ٹھنڈا نہیں ہوا ؟ شاہ سلمان اوران کے قریبی پیش رو کی عالم اسلام کو پسپا کرنے کا اوراسرائیل کو عظیم تراسرائیل بنانے کے خواب میں شیخ سدیس کے بعد آپ حضرات بھی محض جان کی امان کی خاطر ان کا تعاون کررہے ہیں ۔ آپ کوخطرہ ہےکہ اخوانیوں کے خون سے دبی ہوئی چنگاری مبادا شعلہ بنکر مرکز توحید کو رسوا کرنے والوں کو زیر وزبر نہ کردے ۔ آپ کے آقاؤں کو خطرہ ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے اعلان پر مصر کے ہی اخوانی نہیں بلکہ پوری دنیا کے اخوانی بنام مسلمانی غیرت وحمیت جوش میں نہ آجائے اس لئے ابھی سے بتدریج اپنے گمراہ کن افکاروآراء اورفتاوں سے اہل ایمان کے قلوب میں اخوان المسلمون یا ہراس تحریک کے خلاف شک کی بناء ڈال رہے ہیں جو احیاء اسلام ومسلمین کیلئے کام کررہے ہیں یاکام کرنے کا عزم رکھتے ہیں ۔
نام نہاد خائن اسلام مفتئ اعمی صاحب
کاش آپ مملکت سعودیہ کے بانی کے ان افکارو خیالات سے واقف ہوکر موجودہ فرمانرواؤں کو اخوان بنام اسلام دشمنی سے منع کرنے کی کوشش کرتے ۔ اگر آپ کی یہ تلقین جرم ہوتی تو شیخ آل طالب حفظہ اللہ امام وخطیب مسجدالحرام اوردیگر ہزاروں علماء ودعات کی طرح آپ کو بھی وہ زندان میں ڈالدیتے مگر آپ عنداللہ خائن تو نہ ہوتے اپنی آخرت تو برباد نہ کرتے ۔جانتے ہیں شاہ فیصل مرحوم نے اخوان المسلمون کو اسلام کی حقیقی جماعت سے موسوم کیاتھا اور سعودی ملک کی بنیاد کے اول مرحلے میں توحیدوسنت کے عنوان سے شاہ فیصل مرحوم کے دست وبازو یہی اخوان المسلمون کے علماء وزعماء رہے ہیں ۔ اور پھر ایک زمانے میں مصر کا خدابیزار صدر حسنی مبارک جب اخوانیوں کا دشمن بن گیا تو آپ کے پیشرو سعودی علماء کونسل اوراس وقت کے مفتئ اعظم نے حسنی مبارک کو بہ اتفاق رائے کافر قراردیا تھا ۔
کیا آپ کو اس عظیم حقیقت کا علم نہیں ہوا یا آپ نے کتمان حق اورکتمان علم سے کام لیا ؟سن لیجیے شیخ اعمی صاحب ۔ آپ اورآپ کی نام نہاد علماء کو نسل نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے قلوب سے اپنا بھرم اوراپنی عظمت ختم تو کرواہی چکے مگر معصوم اخوانی مسلمان اوران سے منسلک لاکھوں علماء ربانیین اولیا ء اللہ ۔ دعات خواتین وحضرات کو کافر اورپھر ان مخلص مسلمانوں کو گزند اورخدانخواستہ قتل کرنے کے ذمہ دار آپ اورآپ کے شاہ ابن شاہ اوردیگر اعوان وانصار ہوں گے ۔اس لئے میں آپ کو اللہ تعالی کے ارشاد ۔ ان اللہ یامر بالعدل والاحسان الخ اور ۔ ولا یجرمنکم شنآن قوم علی الا ان تعدلو ۔ الخ کی طرف متوجہ کرتے ہوئے تقوی اختیارکرنے کی تلقین کرتا ہوں اوریہ اس لئے کررہاہوں کہ مجھے اللہ نے ۔ وتواصو بالحق وتواصو بالصبر ۔ کے ذریعہ اس کا حکم دیا ہے ۔ اس لئے آپ حضرات اپنا محاسبہ کریں اورنفس وشیطان اورخوف سلطنت کے حصار سے نکل کر حصن الرحمن میں داخل ہوجائیں اور چندروزہ دنیا کی عیش وعشرت اورحشم وخدم پر لات مارتے ہوئے شاہ اوران کے حوارین سے صاف صاف کہدیں کہ ہمیں آپ کے غیراسلامی مفادات اورپالیسی سے اتفاق نہیں ہے اورہمارا رب امریکہ واسرائیل نہیں بلکہ رب العالمین ہے ۔بشریت کی راہ سے ہونے والی فتاوی کی غلطی سے فی الفور رجوع کریں ۔ اگر خدانخواستہ آپ نے اخوان المسلمون کے تعلق سے اپنے گمراہ کن فتوی کو واپس نہیں لیا تو دنیا وآخرت میں آپ کی ذلت ورسوائی کیلئے بس میں یہی کہ سکتاہوں کہ ۔ وانتظر فانھم منتظرون
اور۔
جو چپ رہے گی زبان خنجر لہو پکارے گا آستین کا
عنقریب گردو غبار چھٹ جائے گا۔
فسیعلم الذین ظلمو ایھم منقلبون 

نام
نام خانوادگی
ایمیل ایڈریس
ٹیکسٹ